9 مئی 2012 - 19:30

صہیونی ریاست کے ایٹمی ہتھیار مشرق وسطی میں ایٹمی ترک اسلحہ کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

 ابنا: نیوزی لینڈ ہرالڈ نے آج کی اشاعت میں ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں آیا ہے کہ مشرق وسطی ایٹمی ترک اسلحہ کانفرنس جو دوہزار بارہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی تھی صہیونی ریاست کے ایٹمی ہتھیاروں پر ملکوں کے اعتراضات کی وجہ سے ابھام کا شکار ہوگئي ہے۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ناوابستہ تحریک کے دیگر ملکوں نے صہیونی ریاست اور اسکے ایٹمی ہتھیاروں کو علاقے کے امن کےلئے سب سےبڑا خطرہ قراردیا ہے اور مصر نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ عرب ممالک صہیونی ریاست کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں انپے موقف پر نظر ثانی کرسکتے ہیں۔ اس اخبار کے مطابق مصر نے اعلان کیا ہےکہ صہیونی ریاست کے ایٹمی پروگرام اور ہتھیار امن عالم کے لئے خطرہ ہیں۔ ........

/169